QR CodeQR Code

کوئٹہ میں ہونیوالی دہشتگردی قابل مذمت ہے

حکومت پاکستان ملک کے شیعہ مسلمانوں کی حفاظت کرے، آیت اللہ نوری ھمدانی

18 Feb 2013 23:54

اسلام ٹائمز: قم المقدسہ میں مقیم مرجع تقلید نے شیعہ سنی مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی وحدت کو قائم رکھیں۔ انہوں نے پاکستانی حکومت سے کہا کہ وہ کوئٹہ میں بسنے والے شیعہ مسلمانوں کی حفاظت کرے۔


  اسلام ٹائمز۔ مرجع تقلید حوزہ علمیہ قم آیت اللہ نوری ہمدانی نے پاکستانی طلاب کے ایک وفد سے ملاقات میں کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت کی اور شھداء کے عزیز و اقارب سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے پاکستان کے گذشتہ سفر میں وہاں کے مومنین اور علمائے کرام کو بہت اچھا پایا ہے۔ انہوں نے شیعہ سنی مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی وحدت کو قائم رکھیں اور پاکستانی حکومت سے کہا کہ وہ کوئٹہ میں بسنے والے شیعہ مسلمانوں کی حفاظت کرے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق مرجع تقلید آیت اللہ العظمٰی حسین نوری ہمدانی نے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کی حفاظت کی جائے۔ ایران کے بزرگ شیعہ عالم دین اور مرجع عالیقدر آیت اللہ حسین نوری ہمدانی نے پاکستان کے مختلف مسالک کے پیروکاروں کو اتحاد اور یکجہتی کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کل شام حوزہ علمیہ قم کے پاکستانی طلباء کی ملاقات میں کوئٹہ میں حالیہ دہشتگردانہ واردات کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور انہیں تعزیت پیش کی۔ اس ملاقات میں پاکستانی طلباء کے نمائندوں نے پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کی حمایت پر آیت اللہ نوری ہمدانی کی قدردانی کی۔


خبر کا کوڈ: 240740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/240740/حکومت-پاکستان-ملک-کے-شیعہ-مسلمانوں-کی-حفاظت-کرے-آیت-اللہ-نوری-ھمدانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org