0
Tuesday 19 Feb 2013 01:00

شامی حکومت مسلح باغیوں کے ساتھ لڑائی میں کامیابی حاصل کریگی، بشار الاسد

شامی حکومت مسلح باغیوں کے ساتھ لڑائی میں کامیابی حاصل کریگی، بشار الاسد
اسلام ٹائمز۔ شام کے صدر بشار الاسد کا کہنا ہے کہ انہیں مکمل اطمینان ہے کہ شامی فوج غیر ملکی حمایت یافتہ مسلح باغیوں کے خلاف کامیابی حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بعض لبنانی حکام اور سیاستدانوں کے ساتھ دمشق میں ملاقات کے دوران کیا۔ ان کا یہ بیان بیروت سے چھپنے والے روزنامہ السفیر میں چھپ چکا ہے۔ اس روزنامہ نے شامی صدر بشار الاسد کے حوالے سے لکھا ہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی کامیابی کا مکمل یقین ہے اور فوجی اور  سیاسی لحاظ سے ہونے والی پیشرفت نے ہمارے اس اطمینان میں اضافہ کیا ہے۔ صدر بشار الاسد نے مزید کہا ہے کہ ہمیں اس بات کا یقین حاصل ہے کہ مستقبل ہمارا ہے اور شام میں اس بات کی صلاحیت موجود ہے کہ وہ اس سازش کو ناکام بنا دے۔ 

شامی صدر کا کہنا تھا کہ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ ہر چیز درست ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک سیاسی لحاظ سے شدت پسند گروہوں کے ساتھ بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔صدر بشار الاسد نے لبنانی سیاستدانوں کے ساتھ ملاقات مین کہا ہے کہ شامی عوام کی اکثریت اب بھی اپنی حکومت کی مکمل حمایت کرتی ہے اور وہ موجودہ حکومت کے وفادار ہیں۔ شامی صدر کا یہ بیان ایسی حالت میں آیا ہے جب شامی فوج اس ملک کے شمال میں حلب شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے مسلح باغیوں کے ساتھ مختلف مناطق میں لڑائی کے لئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ شامی فوج اور غیر ملکی حمایت یافتہ مسلح باغیوں کے درمیان نیرب کے فوجی اڈے اور حلب کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی طرف جانے والے راستے پر قبضے کے لئے شدید لڑائی جاری ہے۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق 17 فروری اتوار کے روز دمشق کے اطراف میں النبک، قرا اور غوطہ کے علاقوں میں درجنوں مسلح باغی شامی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ شام مارچ 2011ء سے ناامنی کا شکار ہے، اس لڑائی اور عدم استحکام کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کی ایک بڑی تعداد سمیت شامی عوام کی بہت بڑِی تعداد بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ شامی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں یہ ناآرامی غیر ملکی طاقتوں کی سازش کا نتیجہ ہے اور ایسی رپورٹس بھی موجود ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ شام میں لڑنے والے باغیوں کی ایک بہت بڑی تعداد کا تعلق بیرونی ممالک سے ہے۔ اب تک انسانی حقوق کی کئی بین الاقوامی تنظیمیں بھی شامی باغیوں پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام لگا چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 240761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش