0
Saturday 4 Apr 2009 12:55

رام مندر اور پوٹا قانون بنایا جائے گا، بی جے پی کا منشور جاری

رام مندر اور پوٹا قانون بنایا جائے گا، بی جے پی کا منشور جاری
 ہندوستان میں حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنا منشور جاری کیا ہے جس میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے خاندانوں کے لیے 35 کلو اناج صرف دو روپئے کلو دینے کے وعدے کے علاوہ ترقی، سیکورٹی اور رام مندر بنانے کی بات کہی گئی ہے۔ جمعہ کو نئی دلی میں پارٹی کا منشور جاری کیا گيا جس میں ترقی، غریبوں کا فلاح اور سیکورٹی پر خاص زور دیا گیا ہے۔ پارٹی کے وزیر اعظم کے عہدے کے امیدورا لال کرشن اڈوانی نے منشور کے ان نکات کو پورا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اتنخابی منشور میں دہشت گردی سے لڑنے کے لیے پوٹا جیسے قانون بنانے کی بات بھی کہی گئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں آتی ہے تو وہ سالانہ تین لاکھ تک کمانے والوں کو ٹیکس میں چھوٹ دیگی اور خواتین کو ساڑھے تین لاکھ پر ٹیکس کی چھوٹ دی جائے گی۔ منشور میں کہا گیا ہے کہ ملک کا کالا دھن جو بیرونی بینکوں میں جمع ہے اسے واپس وطن لایا جائے گا اور اس رقم کو ترقی کے کام کے لیے استمعال کیا جائے گا۔ منشور میں وعدہ کیا گيا ہے کہ فوج کو ٹیکس معاف کیا جائے گا اور فوجیوں کے لیے بہتر تنخواہیں مقرر کی جائیں گیں۔ سیکورٹی کے مسئلے پر زور دیتے ہوئےکہا گیا ہے کہ شدت پسندی سے نمٹنے کے لیے پوٹا جیسے سخت قانون بنائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 2408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش