QR CodeQR Code

لاہور کے مصروف ترین آزادی چوک میں بھی دھرنا شروع کر دیا گیا

19 Feb 2013 14:35

اسلام ٹائمز:مینار پاکستان گراؤنڈ کے سامنے یادگار چوک میں دھرنا شروع کر دیا گیا ہے جس سے بادامی باغ لاہور اڈے سے ملک بھر کو جانے والی ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں آزادی چوک (یادگار چوک) کو بھی بلاک کر دیا گیا۔ جس سے لاہور کے مصروف ترین لاری اڈہ بادامی باغ سے ملک بھر کو جانے والی ٹریفک رک گئی ہے۔ سانحہ کوئٹہ کے خلاف دھرنوں میں جہاں وسعت آ رہی ہے وہاں ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی دیئے جانیوالے دھرنوں کی تعداد اور شرکاء میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ لاہور میں اب یادگار چوک میں بھی مظاہرین نے دھرنا دے دیا ہے۔ جس سے ٹریفک کا سارا نظام جام ہو کر رہ گیا ہے۔ لاہور میں مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا جاری ہے، جبکہ امامیہ کالونی کے باہر بھی دھرنا جاری ہے۔

پورے لاہور میں ہونیوالے یہ دھرنے مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او، شیعہ علماء کونسل اور دیگر شیعہ تنظیموں کی جانب سے دیئے جا رہے ہیں۔ دھرنے میں خواتین، بچے، جوان، مرد اور بزرگوں کی کثیر تعداد شریک ہے۔ دھرنے کے شرکاء کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ وہ سانحہ کوئٹہ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور ہزارہ کمیونٹی کے مطالبات تسلیم ہونے تک وہ ان دھرنوں سے نہیں اٹھیں گے۔ دوسری جانب سنی اتحاد کونسل،سنی تحریک، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، ورلڈ پاسبان ختم نبوت سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے مجلس وحدت کے دھرنے کی حمایت اور سانحہ کوئٹہ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 240882

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/240882/لاہور-کے-مصروف-ترین-آزادی-چوک-میں-بھی-دھرنا-شروع-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org