0
Tuesday 19 Feb 2013 21:54

پاک ایران گیس منصوبے کی منظوری کے بعد دہشتگردی امریکہ کا ہی کام ہے، فضل کریم

پاک ایران گیس منصوبے کی منظوری کے بعد دہشتگردی امریکہ کا ہی کام ہے، فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ ملک حالت جنگ میں ہے، اس لیے ریاستی اداروں کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، امریکہ اور پاکستانی طالبان دونوں بے گناہ انسانوں کا قتل عام کر رہے ہیں، پاکستان کو لاشوں اور جنازوں کا ملک بنا دیا گیا ہے، مسلکوں کی مسلح جنگ سے ملک تباہ ہو رہا ہے، امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے، امریکہ نے 156 ممالک میں ایک ہزار سے زائد فوجی اڈے بنا رکھے ہیں، نفرت کے سوداگروں سے نفرت پر پوری قوم متحد ہو جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی بھارت کی بوکھلاہٹ ہے، امن کبھی بھارت کی ترجیح نہیں رہا، اقوام متحدہ افضل گورو کی میّت ورثاء کے حوالے کرانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ پاکستان میں سول وار کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، قانون کی حکمرانی قائم نہ ہوئی تو خونی انقلاب ہمارا مقدر بنے گا، نئی سکیورٹی پالیسی تیار کرنے کی ضرورت ہے، پچھلے دس برس میں ہزارہ کمیونٹی کے 1370 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دینا بہت بڑا المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی ووٹ کے درست استعمال سے ہی آسکتی ہے، عوام ظالمانہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ 
صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ بارود اور بندوق کسی مسئلے کا حل نہیں، مسلک کی بنیاد پر قتل و غارت کسی بھی لحاظ سے درست نہیں، ملک دھماکوں سے گونج رہا ہے اور لیڈر سیاسی وفاداریوں کی خرید و فروخت میں مصروف ہیں، قوم دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں اور حامیوں کا سوشل بائیکاٹ کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی منظوری کے بعد دہشت گردی میں اضافہ واضح کرتا ہے کہ اس کے پیچھے امریکہ ہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 241029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش