0
Wednesday 20 Feb 2013 10:41

عالمی عدالت کا فیصلہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے، سردار عتیق

عالمی عدالت کا فیصلہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ کشن گنگا ڈیم پر عالمی عدالت انصاف نے بھارت کے حق میں فیصلہ دے کر کشمیری قوم کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔ کشن گنگا ڈیم کیس خارج ہونا سفارتی سطح پر بہت بڑی پسپائی ہے۔ اس سے فارن پالیسی، آبی حقوق اور زرعی معیشت کو دھچکا لگے گا اور بھارت کو آبی جارحیت کا لائسنس مل جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کشن گنگا ڈیم کا عالمی عدالت انصاف میں کیس کسی کرکٹ میچ کی طرح فکس تھا۔ سروے آف پاکستان کے نقشے سے کشمیر اور گلگت کو نکالنا خطرناک عزائم کی طرف اشارہ ہے جن لوگوں کو گلگت بلتستان صوبہ بنانے کی بڑی جلدی تھی اب ان کا ہی علاقہ کو متنازعہ قرار دے کر پسپائی اختیار کرنا مشکوک ہے جس کا قوم کو نوٹس لینا چاہیے، کیونکہ یہ پاکستان کو مزید خوفناک اندھیروں میں دھکیلنے کی سازش ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

سردار عتیق احمد نے کہا کہ ایک طرف سروے آف پاکستان کے نقشے سے گلگت بلتستان اور کشمیر کو نکالنا اور دوسری طرف کشن گنگا ڈیم پر کمزور موقف اپنا کر شکست کو گلے لگانا حکومت کے خطرناک ارادوں کو ظاہر کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ پاکستان کے الیکشن کے موقع پر سیاسی جماعتیں اپنی کوتاہیوں کو دور کرتے ہوئے کشمیر پر خصوصی توجہ دیں گی لیکن لگتا ہے کہ کشمیر کو نظرانداز کر کے سب بھارت کی محبت میں پڑ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 241150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش