1
0
Wednesday 20 Feb 2013 13:14

خیرخواہ کب سے ہوگئے؟ الطاف حسین پہلے کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا جواب دیں، علامہ امین شہیدی

خیرخواہ کب سے ہوگئے؟ الطاف حسین پہلے کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا جواب دیں، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے دھرنے ختم کرنے کے حوالے سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے دیئے گئے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ الطاف حسین پہلے کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا جواب دیں پھر اس کے بعد ایسے بیانات دیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اہل تشیع کے خیرخواہ کب سے ہوگئے؟ ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے شہداء نے ہم پر اعتماد کیا ہے، ہم ان کے ساتھ ہیں اور وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ الطاف حسین پہلے کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا جواب دیں۔ واضح رہے کہ الطاف حسین نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شیعہ اکابرین نے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرکے سوگواران کو مایوس کیا ہے۔ الطاف حسین نے کہا تھا کہ یہ عمل شیعت اور اہل تشیع کے عقیدے کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 241173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

We Strongly condemn these stupid and burning statements against Shiite(Islam) of altaf(leader of terrorist political organisation mqm ) the puppet of britain,america,india and israel. Ulema should must take strong action against the stupid altaf.
ہماری پیشکش