QR CodeQR Code

امریکہ کی طرف سے چین، ایران اور روس کیخلاف سائبر جنگ چھیڑنے کا انکشاف

21 Feb 2013 23:35

اسلام ٹائمز: سائبر جنگ میں اس وقت روس کو آپریشنل جبکہ چین کو ہیکرز کے ذریعے مخالف کی ٹیکنالوجی پر غلبہ پانے میں عبور حاصل ہے جبکہ ایران بھی سائبر آرمی کی تیاری میں مصروف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے چین، ایران اور روس کے خلاف سائبر جنگ چھیڑ دی۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس جنگ میں تکنیکی اور عددی حوالے سے روس اور چین کا پلڑا بھاری ہے۔ ماہرین کے مطابق اس وقت امریکہ، چین اور ایران کے درمیان نت نئے کمپیوٹر وائرس، ٹروجن اور دیگر خطرناک سوفٹ وئیر بنانے کی ایک دوڑ شروع ہو چکی ہے اور یہ ممالک انٹرنیٹ کے محاذ پر ایک دوسرے کو شکست دینے کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں۔ امریکی خبررساں ادارے این بی سی کے مطابق چین اور روس سائبر دنیا میں ایک بڑے خطرے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ سائبر جنگ میں اس وقت روس کو آپریشنل جبکہ چین کو ہیکرز کے ذریعے مخالف کی ٹیکنالوجی پر غلبہ پانے میں عبور حاصل ہے جبکہ ایران بھی سائبر آرمی کی تیاری میں مصروف ہے۔ تکنیکی طور پر روسی بہترین ہیں جبکہ چینی تعداد میں زیادہ ہونے کی وجہ سے اثر رکھتے ہیں۔ امریکہ نے ان ممالک کا توڑ کرنے کیلئے سائبر جنگ شروع کر دی ہے اور اس کے ماہرین مخالف ممالک کے کمپیوٹرز میں وائرس وغیرہ کے حملے کر رہے ہیں۔ ایران کے جوہری پروگرام پر وائرس حملہ بھی اس جنگ کی ایک کڑی ہے۔


خبر کا کوڈ: 241543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/241543/امریکہ-کی-طرف-سے-چین-ایران-اور-روس-کیخلاف-سائبر-جنگ-چھیڑنے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org