0
Friday 22 Feb 2013 00:04

پشاور، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مبینہ دہشتگرد کا خاکہ جاری

پشاور، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مبینہ دہشتگرد کا خاکہ جاری
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے شہر میں اہل تشیع شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مبینہ دہشتگرد کا تصویری خاکہ جاری کردیا ہے۔ پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ مزکورہ ٹارگٹ کلر پشاور میں کئی اہل تشیع شخصیات کے قتل میں ملوث ہے، جاری کردہ خاکے کے مطابق مزکورہ شخص کا چہرہ گول، جسم مضبوط اور چہرے پر ہلکی داڑھی نمایاں ہے۔ پولیس نے مزکورہ شخص کا خاکہ شہر کے مختلف مقامات پر آویزاں بھی کردیا ہے۔ اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس دہشتگرد کی گرفتاری میں پولیس کی مدد کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے پشاور میں شروع ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی لہر میں اب تک دس سے زائد اہل تشیع شخصیات پر حملے ہو چکے ہیں۔ جن میں 9 افراد شہید ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 241547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش