QR CodeQR Code

جو ہمارے بچوں کو مارتے ہیں انہیں قتل کرنا ہوگا

لشکر جھنگوی کے دہشتگرد قید ہیں لیکن عدالتیں سزاء نہیں دیتیں، شیخ وقاص اکرم

22 Feb 2013 01:49

اسلام ٹائمز: ایک نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران ایم این اے کا کہنا تھا کہ لشکرِ جھنگوی کے سربراہ کو پنجاب حکومت پروٹوکول دیتی رہی ہے۔ سپاہ صحابہ کے سربراہ کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرنا چاہا تو پنجاب پولیس نے ان پر بندوقیں تان لیں۔


اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ جو ہمارے بچوں کو مارتے ہیں انہیں قتل کرنا ہوگا، لشکر جھنگوی کے شدت پسند قید ہیں لیکن عدالتیں انہیں سزاء نہیں دیتیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کے بحث و مباحثہ کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لشکر جھنگوی کے شدت پسند قید ہیں لیکن عدالتیں انہیں سزاء نہیں دیتیں۔ جن سات پولیس اہلکاروں نے شدت پسندوں کو گرفتار کیا، ان میں سے پانچ مارے جاچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لشکرِ جھنگوی کے سربراہ کو پنجاب حکومت پروٹوکول دیتی رہی ہے۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرنا چاہا تو پنجاب پولیس نے ان پر بندوقیں تان لیں۔ شیخ وقاص اکرم نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ چند ووٹوں اور سیٹوں کی قربانی دیں اور جو مولوی ہتھیار اٹھاتا ہے اس کے خلاف کارروائی کریں۔ کیونکہ ایسے لوگ کبھی باتوں سے نہیں مانتے۔ انہوں نے کہا کہ جو ہمارے بچوں کو مارتے ہیں انہیں قتل کرنا ہوگا۔ یہ چند مٹھی بھر لوگ ہیں ان سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ ہمیں بہادر لیڈر کی ضرورت ہے اور کل اگر قوم کے بچوں کو تحفظ دینا ہے تو آج تھوڑی قربانی دینا ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 241559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/241559/لشکر-جھنگوی-کے-دہشتگرد-قید-ہیں-لیکن-عدالتیں-سزاء-نہیں-دیتیں-شیخ-وقاص-اکرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org