0
Friday 22 Feb 2013 14:21

علامہ صادق رضا تقوی کی زیر نگرانی کیرانی روڈ کوئٹہ کے زخمی کراچی کے مقامی ہسپتال منتقل

علامہ صادق رضا تقوی کی زیر نگرانی کیرانی روڈ کوئٹہ کے زخمی کراچی کے مقامی ہسپتال منتقل
اسلام ٹائمز۔ کیرانی روڈ،ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو خصوصی طیارے کے ذریعے آغا خان اور لیاقت نیشنل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ علامہ صادق رضا تقوی نے منتقل کئے جانے والے زخمیوں کو اپنی نگرانی میں ان کے وارڈز میں شفٹ کروایا اور ان کی عیادت کی۔ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو آغا خان جب کہ 3 افراد کو لیاقت نیشنل ہسپتال شفٹ کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں ملت جعفریہ کے اتحاد سے خوفزدہ ہوکر ملت کی نمائندہ تنظیموں اور علمائے کرام کے خلاف سازشیں کررہی ہیں۔ انہوں تمام علمائے کرام، ذاکرین عظام اور مساجد اور امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز سے اپیل کی کہ وہ ملت جعفریہ کی عظمت و سربلندی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنے اتحاد کو قائم و دائم رکھیں اور دشمن کی سازشوں سے عوام کو آگاہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 241635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش