QR CodeQR Code

ایران کی جانب سے دمشق میں ہونیوالے خونی بم دھماکوں کی شدید مذمت

22 Feb 2013 16:22

اسلام ٹائمز: شام کی وزارت خارجہ نے سلامتی کونسل کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام خطوط میں کہا ہے کہ القاعدہ سے وابستہ دہشتگرد گروہ دمشق میں ہونیوالے بم دھماکوں کے ذمہ دار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایرن کی وزارت خارجہ نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام کے بےگناہ عوام کے خلاف اس دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گيا ہے کہ بلاشبہ ملت شام کے بدخواہ اس ملک میں امن کی بحالی سے پریشان ہیں اور وہ قومی آشتی کے عمل کو اپنے مفادات کے خلاف دیکھتے ہیں۔ دوسری جانب شام کی وزارت خارجہ نے القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کو دمشق بم دھماکوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ شام کی وزارت خارجہ نے سلامتی کونسل کے موجودہ سربراہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام دو الگ الگ خطوط میں کہا ہے کہ القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ دمشق میں ہونے والے بم دھماکوں کے ذمہ دار ہیں۔ واضح رہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں دہشت گردانہ بم دھماکوں میں 53 افراد جاں بحق اور دو سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 241658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/241658/ایران-کی-جانب-سے-دمشق-میں-ہونیوالے-خونی-بم-دھماکوں-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org