QR CodeQR Code

اسلام میں خودکشی حرام، انتہا پسندوں کو انکا ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دینگے، صدر زرداری

22 Feb 2013 21:44

اسلام ٹائمز: بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان سمیت پورا خطہ انتہا پسندی سے متاثر ہے، دنیا دہشتگردی کے خلاف جنگ ہار رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان سمیت پورا خطہ انتہا پسندی سے متاثر ہے، دنیا دہشتگردی کے خلاف جنگ ہار رہی ہے۔ اسلام آباد میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے  کہا ہے کہ آج مذہب کو مسلمانوں اور غیر مسلموں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ انتہا پسندوں کو استعمال کرنے والے ان پر قابو نہیں رکھ سکتے کیونکہ ان کا اپنا ایجنڈا ہے۔ صدر زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم انتہا پسندوں کو ان کا ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے۔ اسلام میں خودکشی حرام ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب میں صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان سمیت پورا خطہ انتہا پسندی سے متاثر ہے، دنیا دہشتگردی کے خلاف جنگ ہار رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 241706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/241706/اسلام-میں-خودکشی-حرام-انتہا-پسندوں-کو-انکا-ایجنڈا-مسلط-نہیں-کرنے-دینگے-صدر-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org