0
Saturday 23 Feb 2013 01:50

امریکہ شام میں دہشتگرد حملوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، روس

امریکہ شام میں دہشتگرد حملوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، روس
اسلام ٹائمز۔ روس نے سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں بم دھماکہ میں 59 بےگناہ افراد کی ہلاکت کی مذمتی قرارداد روکنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شام میں دہشت گرد حملوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے کہا کہ امریکی سفیر نے سلامتی کونسل میں دمشق میں بم دھماکوں میں 59 بیگناہ افراد کی ہلاکتوں کی مذمتی قرارداد روک کر دہشتگرد حملوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ روس نے پندرہ رکنی سلامتی کونسل میں مذمتی قرارداد کی تجویز پیش کی تھی، لیکن امریکہ دیگر مغربی ملکوں نے مطالبہ کیا کہ قرارداد میں بشار الاسد حکومت پر تنقید کو بھی شامل کیا جائے جبکہ روس نے ایسا کرنے سے انکار کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 241745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش