QR CodeQR Code

تہران کانفرنس دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی طرف پہلا قدم تھا، ایران

21 Apr 2010 13:27

اسلام ٹائمز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے تہران میں منعقدہ ترک اسلحہ کانفرنس کو دنیا سے ایٹمی ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کی طرف پہلا قدم قرار دیا۔


اسلام ٹائمز – ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کویت کے اخبار "الجریدہ" کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تہران میں منعقد کی گئی ترک اسلحہ و عدم پھیلاو کانفرنس دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس تھی اور ایران اس ضمن میں اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کا عزم رکھتا ہے۔ انہوں نے اس کانفرنس کو خطے کے ممالک کے تعاون سے دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی طرف بڑھنے کیلئے ایک نیا قدم قرار دیا اور امید ظاہر کی ایک دن ایسا آئے جب کسی قسم کے ایٹمی ہتھیار دنیا میں موجود نہ ہوں۔
رامین مہمان پرست نے اس کانفرنس میں دنیا کے تقریبا 60 ممالک جن میں عرب اور وسطی ایشیایی ممالک بھی شامل تھے کی شرکت کو اہم قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں اس کانفرنس میں مزید ممالک بھی شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 24175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/24175/تہران-کانفرنس-دنیا-کو-ایٹمی-ہتھیاروں-سے-پاک-کرنے-کی-طرف-پہلا-قدم-تھا-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org