QR CodeQR Code

ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیوایم کی ضلعی شوری کا اجلاس، پچاس سے زائد یونٹس کی شرکت

23 Feb 2013 03:31

اسلام ٹائمز: ضلعی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہناتھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے جو قوم کی خدمت کا بیڑا اُٹھایا ہے وہ ضرور پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ڈیرہ غازیخان کی ضلعی شوری کا ایک روزہ اجلاس امام بارگاہ وڈانی ڈیرہ غازیخان میں منعقد ہوا۔ ضلعی شوری کے اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے کی جبکہ مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرزی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع ڈیر غازیخان کے پچاس سے زائد یونٹس نے شرکت کی۔ اجلاس سے مولانا منیر حسین، ضلعی سیکرٹری جنرل سید اظہر کاظمی، ضلعی سیکرٹری تربیت انعام حیدر زیدی، ضلعی سیکرٹری فنانس عشرت صدیقی، ضلعی سیکرٹری تعلیم ذوالفقار علی اور ضلعی سیکرٹری فلاح وبہبودسید شاکر حسین ودیگر نے خطاب کیا۔ اجلاس میں یونٹس کی جانب سے کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔ بعد ازاں یونٹس کے مسائل پر غور خوض کیا گیااور ضلع بھر میں پیداہونے والے مسائل کے تدارک کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مل و قومی مسائل اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تمام یونٹس کے عہدیداروں نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 241769

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/241769/ڈیرہ-غازیخان-ایم-ڈبلیوایم-کی-ضلعی-شوری-کا-اجلاس-پچاس-سے-زائد-یونٹس-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org