QR CodeQR Code

مجلس وحدت مسلمین تشیع میں حقیقی بیداری پیدا کرے گی، ناصر عباس شیرازی

23 Feb 2013 03:37

اسلام ٹائمز: ڈیرہ غازیخان میں ضلعی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ ملت نے جس طرح بیداری کا ثبوت دیا ہے وہ یقینا زندہ قوموں کا شعار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب میں ایک بہت بڑا ووٹ بینک رکھتی ہے اور ماضی کی طرح اس بار وہ کسی پارٹی کے دھوکے میں آئے بغیر اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرے گی اور جنوبی پنجاب سے مومنین کی ایک بڑی تعداد اسمبلیوں تک پہنچے گی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ڈیرہ غازیخان میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین تشیع میں حقیقی بیداری پیدا کرے گی اور اس بیداری کے ذریعے ملک میں تبدیلی آئے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ مومنین نے دیکھ لیا کہ اگر ہم متحد ہو جائیں تو بڑی سے بڑی طاقت ہمارے حوصلوں کو پست اور جذبات کو ٹھنڈا نہیں کرسکتی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نام نہاد قوم پرست لیڈر الطاف حسین کے اس بیان کی مکمل تردید کرتی ہے جس میں اُنہوں نے علماء کے خلاف زبان استعمال کی ہے۔ ناصر عباس شیرازی نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے علاقے بھکر، ڈیرہ غازیخان، ملتان، مظفرگڑھ، لیہ، راجن پور اور بہاولپور کی سیاست میں ہم اہل کردار ادا کر سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 241771

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/241771/مجلس-وحدت-مسلمین-تشیع-میں-حقیقی-بیداری-پیدا-کرے-گی-ناصر-عباس-شیرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org