QR CodeQR Code

حکومت پاکستان شیری رحمان کو شرانگیز اور مغرب کو خوش کرنے والے بیانات دینے سے روکے، فرید احمد پراچہ

23 Feb 2013 03:54

اسلام ٹائمز: ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکمران قوم سے وعدہ کرنے کے باوجود عالمی اداروں سے ایسی قانون سازی کرانے میں ناکام رہے ہیں جن سے ناموس رسالت(ص)کا بل ہو۔


اسلام ٹائمز۔جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے امریکہ میں پاکستانی سفیر شیری رحمن کے اس بیان کو خلاف حقیقت اور گمراہ کن قرار دیا ہے کہ پاکستانی عوام کی اکثریت ناموس رسالت(ص)سے متعلقہ قوانین میں ترمیم چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے طول و عرض میں کروڑوں افراد نے بڑے بڑے جلوسوں، ریلیوں سے یہ واضح کیا ہے کہ وہ توہین رسالت(ص)کے مرتکبین، گستاخانہ خاکے اور توہین آمیز فلمیں بنانے والوں کے خلاف سخت ترین قوانین چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران قوم سے وعدہ کرنے کے باوجود عالمی اداروں سے ایسی قانون سازی کرانے میں ناکام رہے ہیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سمیت کسی بھی پیغمبر(ع) کے خلاف گستاخی پر سخت ترین سزائوں سے متعلق ہو۔ انہو ں نے کہاکہ ہمارے حکمرانوں کے منافقانہ طرز عمل کی وجہ سے پھر ایک مغربی مصور نے نعوذ باللہ گستاخانہ تصویریں بنانے کا اعلان کیاہے جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سفیر کو شرانگیز بیانات دینے سے روکے اور مغرب کو خوش کرنے کی بجائے اللہ اور رسول(ص) کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔


خبر کا کوڈ: 241776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/241776/حکومت-پاکستان-شیری-رحمان-کو-شرانگیز-اور-مغرب-خوش-کرنے-والے-بیانات-دینے-سے-روکے-فرید-احمد-پراچہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org