QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی، مرکزی کابینہ، صوبائی سیکرٹری جنرلز کا مشترکہ اجلاس منگل کو طلب

23 Feb 2013 22:57

اسلام ٹائمز: تنظیمی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے سالانہ تنظیمی کنونشن پر بات چیت کی جائیگی، تنظیمی کنونشن میں نئے میر کارواں کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی، مرکزی کابینہ اور صوبائی سیکرٹری جنرلز کا مشترکہ اجلاس منگل کو لاہور کے صوبائی آفس میں طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں سانحہ کوئٹہ پر حکومت کے ملت تشیع کے ساتھ مذاکرات اور ان پر  پیش رفت سمیت دیگر اہم ملکی ایشوز پر غور کیا جائیگا۔ اجلاس میں 24 مارچ کو حیدر آباد میں منعقد ہونے والے جلسہ عام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ تنظیمی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے سالانہ تنظیمی کنونشن پر بات چیت کی جائیگی، تنظیمی کنونشن میں نئے میر کارواں کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔ اجلاس میں تنظیمی کنونشن منعقد کرنے کے حوالے سے تاریخ اور جگہ کا بھی تعین کیا جائیگا۔ یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا ہر تین سال بعد انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 241916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/241916/ایم-ڈبلیو-کی-شوری-عالی-مرکزی-کابینہ-صوبائی-سیکرٹری-جنرلز-کا-مشترکہ-اجلاس-منگل-کو-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org