0
Saturday 23 Feb 2013 19:46

شہدائے سانحہ کوہستان کی برسی شایان شان طریقے سے منائیں گے، علامہ راحت حسینی

شہدائے سانحہ کوہستان کی برسی شایان شان طریقے سے منائیں گے، علامہ راحت حسینی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جامعہ امامیہ مسجد گلگت کے امام جمعہ علامہ آغا راحت حسین الحسینی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ میں ملوث تمام دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بلوچستان حکومت سانحہ علمدار روڈ کے بعد سخت سکیورٹی کا انتظام کرتی اور ٹارگٹڈ آپریشن کرتی تو دوبارہ سانحہ کوئٹہ رونما نہ ہوتا۔ علامہ راحت حسین الحسینی نے کہا کہ ملک میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شیعیان حیدر کرار (ع) کی نسل کشی ہو رہی ہے جسے فوری طور پر بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ساتھ ظلم و زیادتی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم مزید خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ علامہ راحت حسین الحسینی نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ مشترکہ مفادات کے لئے کام کریں اور اتحاد و اتفاق پیدا کرے، مسلمان دوسرے مسلمان بھائیوں کا خیال رکھیں، مسلمانوں میں اتفاق و اتحاد سے ہی سامراجی قوتوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے 28 فروری کو شہدائے سانحہ کوہستان کی برسی شایان شان طریقے سے منانے کا بھی اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 241978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش