0
Saturday 23 Feb 2013 20:52
لشکر جھنگوی کے بڑے بڑے دہشتگرد پنجاب میں ہیں

پنجاب حکومت یا پاکستان رکھ لے یا لشکر جھنگوی سے دوستی کرلے، رحمان ملک

پنجاب حکومت یا پاکستان رکھ لے یا لشکر جھنگوی سے دوستی کرلے، رحمان ملک
 اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے پنجاب حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے لشکر جھنگوی کے خلاف کارروائی نہ کی تو پیرا ملٹری فورسز، رینجرز اور ایف آئی اے کے ذریعے آپریشن ہوگا۔ پنجاب حکومت یا پاکستان رکھ لے یا لشکر جھنگوی سے دوستی کرلے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ پنجاب حکومت پر برس پڑے۔ ان کا کہنا ہے کہ لشکر جھنگوی کے بڑے بڑے دہشت گرد پنجاب میں ہیں۔ رحمان ملک نے بتایا کہ سیکرٹری داخلہ نے دو روز پہلے پنجاب حکومت کو خط لکھا ہے کہ وہ لشکر جھنگوی کے خلاف کارروائی کرے۔ صوبائی حکومت ایسا نہیں کرتی تو وفاق اپنی فورسز سے یہ کام کرائے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ لشکر جھنگوی کے کارکن جہاں بھی ہیں، ہتھیار پھینک دیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مولوی فقیر کی حوالگی کیلئے آج انٹرپول سے درخواست کریں گے، مولوی فقیر پاکستان میں دہشتگردی کی بہت سی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہا ہے کہ جب بھی طالبان کمزور ہوتے ہیں تو امن اور مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کہتے ہیں طالبان کمزور ہو کر مذاکرات کی بھیک مانگ رہے ہیں، بڑے دہشت گرد پنجاب میں بیٹھے ہیں، حکومت کارروائی کرے۔ اسلام آباد میں تربیت مکمل کرنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے معائنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ دہشت گردوں کا اصل ہدف اسلام آباد تھا، تاہم بہترین حفاظتی انتظامات کے باعث گذشتہ چار سال سے وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا اور دہشت گردوں نے بلوچستان کو نشانہ بنایا ہے، جو انکی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان میں امن و امان کیلئے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گرد کمزور ہو کر مذاکرات کی پیشکش کر رہے ہیں، تاہم حکومت اس حوالے قومی مفاد میں فیصلہ کرے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مولوی فقیر محمد کی حوالگی کیلئے آج انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کالعدم لشکر جھنگوی کے بہت سے ٹھکانے ہیں، صوبائی حکومت کو کالعدم تنظیم کیخلاف کارروائی کرنی چاہئے، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت عوام کا ہے دہشت گردوں کا نہیں۔
 
ادھر وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت کوئٹہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کیخلاف ایکشن نہیں لے گی تو رینجرز، ایف آئی اے او ر دوسری پیرا ملٹری فورسز کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ کا کہوں گا۔ پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی مہر ارشاد احمد سیال کے بھائی کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ملک اسحاق کو گرفتار کیا، جس کی وہ تعریف کرتے ہیں مگر انہیں گھر میں نظر بند کرنے کی بجائے جیل بھیجنا چاہئے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان اور لشکر جھنگوی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر ہتھیار ڈال کر مذاکرات کریں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ (ن) لیگ اگر سرائیکی صوبے میں رکاوٹ نہ بنے توصوبہ کل ہی بن جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 241999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش