QR CodeQR Code

آئندہ انتخابات، ملک کو امریکی سامراج کے ہمنواوں سے نجات دلانے کی ضرورت ہے، مولانا سمیع الحق

24 Feb 2013 01:47

اسلام ٹائمز: جے یو آئی (س) کے سربراہ کا تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان کے خلاف عالمی طاقتیں سرگرم عمل ہیں اور ملک کی سلامتی داوٴ پر لگ چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کے ذریعے ملک کو سیکولر امریکی سامراج کے ہمنواوں سے نجات دلانے کی ضرورت ہے۔ بلوچستان کے خلاف عالمی طاقتیں سرگرم عمل ہیں اور ملک کی سلامتی داوٴ پر لگ چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں جے یو آئی (س) کی صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور سیاسی جماعتوں کی بے حسی انتہائی شرمناک ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (س) حالات کا بغور جائزہ لے رہی ہے، آنے والے الیکشن میں کامیابی کے بعد ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ مجلس شوریٰ میں تمام اضلاع کے امراء نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے تجویز کردہ نام صوبائی تنظیم کے حوالے کئے۔


خبر کا کوڈ: 242045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/242045/ا-ئندہ-انتخابات-ملک-کو-امریکی-سامراج-کے-ہمنواوں-سے-نجات-دلانے-کی-ضرورت-ہے-مولانا-سمیع-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org