QR CodeQR Code

حکمرانوں نے قبلہ درست نہ کیا تو دہشتگردی کیخلاف اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، علامہ ساجد نقوی

24 Feb 2013 04:00

اسلام ٹائمز: ایس یو سی کے سربراہ نے وہاڑی میں ضلعی امن کمیٹی کے رہنما فدا حسین گھلوی سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ کوئٹہ بم دھماکے موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں۔ چند افراد مذہب کے نام پر استعمال ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ و ملی یکجہتی کونسل کے قائمقام صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ واریت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، ایک منظم سازش کے تحت ملک کو خانہ جنگی کے طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ کوئٹہ بم دھماکے موجودہ حکمرانوں کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہیں۔ معصوم اور بے گناہ افراد کا خون حکمرانون کی گردن پر ہے، اب ہم خود بہت جلد دہشت گردی کے خلاف اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ممبر ضلعی امن کمیٹی وہاڑی فدا حسین گھلوی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھا کہ چند افراد مذہب کے نام پر استعمال ہو رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جب تک سانحہ کوئٹہ کے اصل ملزمان کو گرفتار کرکے تختہ دار پر نہیں چڑھایا جاتا اور اس سلسلے میں راستے میں آنے والی ہر رُکاوٹ کو دور نہیں کیا جاتا، اُس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ اگر حکمرانوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا اور حالات پر قابو نہ پایا تو ہم خود بہت جلد دہشت گردی کے خلاف اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 242061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/242061/حکمرانوں-نے-قبلہ-درست-نہ-کیا-دہشتگردی-کیخلاف-اپنے-لائحہ-عمل-کا-اعلان-کرینگے-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org