QR CodeQR Code

ملک کو چوروں اور لٹیروں سے بچانے کے لیے سیاست میں آیا ہوں، ڈاکٹر عبدالقدیر

24 Feb 2013 04:03

اسلام ٹائمز:نامور سائنسدان و محسن پاکستان نے ملتان میں اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں ایٹمی پروگرام نہ بناتا تو پاکستان قیامت تک ایٹمی طاقت نہ بن سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک ایٹمی قوت ہونے کے باوجود شدید ترین توانائی کے بحرانوں کا شکارہے۔ میں 15سال یورپ میں رہا لیکن کبھی بھی ذاتی زندگی میں عیش پرستی کو ترجیح نہیں دی۔ میں صرف پاکستانی ہوں اور پاکستان کے لیے ہوں اور صرف پاکستان کے لیے ہی اپنی زندگی وقف کی ہوئی ہے۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ملتان میں روٹری کلب کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا مزید کہناتھا کہ سیاست میں ملکی حالات کے پیش نظر آیاہوں تاکہ ملک کو چوروں اور لٹیروں سے بچاسکوں۔ اگر میں ایٹمی پروگرام نہ بناتا تو پاکستان قیامت تک ایٹمی طاقت نہ بن سکتی۔ اُنہوں نے کہا کہ ایٹم بنانے مین کسی سے کوئی مددنہیں لی اور نہ ہی کوئی باہر سے مدد کرنے آیا تھا۔ تقریب کے آخر میں روٹری کلب کی جانب سے محسن پاکستان کو قومی خدمات کے اعزاز میں شیلڈ دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 242063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/242063/ملک-کو-چوروں-اور-لٹیروں-سے-بچانے-کے-لیے-سیاست-میں-آیا-ہوں-ڈاکٹر-عبدالقدیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org