QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان نے فاٹا کے مسائل پر 28فروری کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس بلالی

24 Feb 2013 04:13

اسلام ٹائمز: منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کاکہناتھا کہ امن و امان ملک کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ فاٹاکے لوگوں کے گھر جل رہے اور قبائلیوں کاقتل عام کیاجارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں قیام امن کیلئے فاٹا قبائل کا ایک بڑا جرگہ بنایا گیا ہے جس نے خواہش ظاہر کی ہے کہ قومی رہنمائوں سے ملاقات کرکے ان کے سامنے اپنی تجاویز رکھے۔ اس سلسلہ میں 28فروری کو اسلام آباد میں ایک آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی ہے جس میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے میں سید منور حسن کے پاس حاضر ہوا ہوں۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امن و امان ملک کا بہت بڑا مسئلہ ہے، فاٹاکے لوگوں کے گھر جل رہے اور قبائلیوں کاقتل عام کیاجارہا ہے۔ اگر ہم امن کیلئے آگے نہیں بڑھیں گے تو پھر کوئی دوسرا آگے بڑھ کر اپنے مفاد کیلئے کام کرے گا۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی اس میں ہماری حمایت کرے اور ساتھ دے۔


خبر کا کوڈ: 242068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/242068/مولانا-فضل-الرحمان-نے-فاٹا-کے-مسائل-پر-28فروری-کو-اسلام-آباد-میں-آل-پارٹیز-کانفرنس-بلالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org