0
Sunday 24 Feb 2013 04:21

حکومت کی ناقص پالیسیوں نے کراچی اور بلوچستان کو قتل گاہ بنا دیاہے، ڈاکٹروسیم اختر

حکومت کی ناقص پالیسیوں نے کراچی اور بلوچستان کو قتل گاہ بنا دیاہے، ڈاکٹروسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ این آر او زدہ سیاستدان اپنی میعاد پوری کرچکے ہیں۔ جلد ہی انہیں آٹے دال کا بھائو معلوم ہوجائے گا۔ بلوچستان ہاتھ سے نکل رہا ہے حکمرانوں کی مسلسل عدم توجہی مجرمانہ غفلت ہوگی۔ کرپشن کی انتہاہوچکی ہے، اسٹیل مل جو11ارب روپے کامنافع کمانے والا ادارہ آج 120ارب روپے کے خسارے میں چل رہا ہے جبکہ پی آئی اے144ارب ڈالر کے خسارے میں ہے۔ معاشی ترقی کی شرح7فیصد سے کم ہوکرڈھائی فیصد تک آگئی ہے۔ بیرونی قرضے6700ارب سے بڑھ کر1200ارب تک پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک بے روزگاری، کرپشن، دہشتگردی اور خود ساختہ بحرانوں کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔ امریکہ کے ڈرون حملوں پر پاکستانی حکمرانوں کا احتجاج بھی ڈیل کا حصہ ہے۔ دشمن قوتیں ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کروانا چاہتی ہیں۔ فوج کے بعد ملک کی حفاظت کرنے والوں کو دہشت گرد قراردے دیا گیاہے۔ غیور اور محب وطن قبائل آج بھی پاکستان کی خاطر کٹ مرنے کو تیار ہیں۔ 

ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ انشاءاللہ بہت جلد اسلام کے نام لیوا منتخب ہوکر پاکستان کو مدینہ منورہ جیسی ریاست بنادیں گے۔ اسلامی شریعت کا نظام نافذ ہوگا اور عدالتوں میں فیصلے قرآن و سنت کے مطابق ہوں گے۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے کراچی اور بلوچستان کو قتل گاہ بنادیا گیا ہے۔ وفاقی صوبائی حکومتیں عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہیں۔ ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کو فروغ دیا جارہا ہے۔ مخلص اور ایماندار قیادت کا انتخاب قوم کی پہلی ترجیح ہے۔ قوم اب ظالم حکمرانوں کے بہکاوے میں نہیں آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 242069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش