QR CodeQR Code

دشمن کا ایک اور ڈرون سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جال میں

24 Feb 2013 09:56

اسلام ٹائمز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی زمینی فوج کی "پیغمبر اعظم 8" نامی فوجی مشقوں کے ترجمان نے خبر دی ہے کہ سپاہ نے فوجی مشقوں کے علاقے میں دشمن کے ایک ڈرون کو بحفاظت اتار لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی زمینی فوج کی "پیغمبر اعظم 8" نامی فوجی مشقوں کے ترجمان سردار سرخیلی نے کل خبر نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے سپاہ پاسداران کے طرف سے فوجی مشقوں کے علاقے میں دشمن کے ایک ڈرون کو بحفاظت زمین پر اتارنے کی خبر دی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پیغمبراعظم 8 فوجی مشقوں کے پہلے دن ہی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے الیکٹرانیک جنگ کے سیسٹم کو ایسے سگنلز موصول ہوئے، جن سے ظاہر ہوا کہ دشمن کے ڈرون طیارے اسلامی جمہوری ایران کی فضائی حدود میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس موقع پر سپاہ کے ماہرین نے اپنی مہارت دکھاتے ہوئے فوجی مشقوں کے علاقے میں دشمن کے ایک ڈرون طیارے کو بحفاظت زمین پر اتار لیا۔ پیغمبر اعظم 8 فوجی مشقوں کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ دشمن کے اس ڈرون طیارے کی وڈیو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے پاس محفوظ ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ہمارے مسئولین نے مناسب سمجھا تو اس وڈیو کو جاری کر دیا جائے گا۔

دیگر ذرائع کے مطابق اسلامی جمہوری ایران نے ایک نامعلوم ڈرون اتار لیا۔ اطلاعات کے مطابق پیغمبر اعظم 8 سے موسوم جنگی مشقوں کے ترجمان سردار سرخیلی نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ جنگی مشقوں کے دوران ایک نامعلوم ڈورن کے ایران کی فضائی حدود میں داخلے کے سگنل موصول ہوتے ہی ایرانی ماہرین اس ڈرون کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا اور بحفاظت اسے زمین پر اتارنے میں کامیاب ہوگئے۔ پیغمبر اعظم ٨ جنگی مشقوں کے ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں مزید تفصیلات مناسب وقت پر عوام اور میڈیا کے سامنے پیش کر دی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 242114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/242114/دشمن-کا-ایک-اور-ڈرون-سپاہ-پاسداران-انقلاب-اسلامی-کے-جال-میں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org