QR CodeQR Code

طالبان کا میرے ساتھ رابطہ ہے، فوج اور حکومت سنجیدگی دکھائے، سمیع الحق

24 Feb 2013 13:02

اسلام ٹائمز:دفاع پاکستان کونسل اور متحدہ دینی محاذ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ امن کو سب ضروری قرار دیتے ہیں لیکن کوئی بھی غیر ملکی جنگ سے باہر نہیں نکلتا، ایم کیو ایم، اے این پی، پیپلز پارٹی اور سب ہی اس جنگ کا حصہ ہیں اور دیگر بھی گم صم ہیں کیونکہ وہ امریکا کو خفا نہیں کرنا چاہتے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ دینی محاذ اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات تبھی کامیاب ہو سکتے ہیں کہ جب فوج اور حکومت اس میں سنجیدگی کا مظاہرہ بھی کرے، طالبان ہمارے شاگرد ہیں، بات مان لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک اخبار کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم بیرونی پالیسیوں اور بیرونی جنگ سے نکل جائیں تو حالات بہتر ہو جائیں گے اسی طریقہ سے ہم اس آگ سے بچ سکتے ہیں۔

مولانا سمیع الحق نے کہا کہ امن کو سب ضروری قرار دیتے ہیں لیکن کوئی بھی غیر ملکی جنگ سے باہر نہیں نکلتا، ایم کیو ایم، اے این پی، پیپلز پارٹی اور سب ہی اس جنگ کا حصہ ہیں اور دیگر بھی گم صم ہیں کیونکہ وہ امریکا کو خفا نہیں کرنا چاہتے۔ انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو قطر بھیجا گیا نہ ان کو معلوم تھانہ ہمیں کہ وہ کس کے لیے گئے تھے، طالبان کا میرا ساتھ رابطہ ہے۔ انھوں نے بھی کہا کہ انھیں کچھ معلوم نہیں، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی(س) کے اتحاد کے حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ بات نہیں ہوئی اور نہ ہی دونوں پارٹیوں میں اب تک اتحاد کا کوئی امکان ہے جبکہ ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ متحدہ دینی محاذ کے ساتھ شامل ہونے اور مل کر الیکشن لڑنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 242171

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/242171/طالبان-کا-میرے-ساتھ-رابطہ-ہے-فوج-اور-حکومت-سنجیدگی-دکھائے-سمیع-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org