0
Sunday 24 Feb 2013 16:14

کچھ سازشی اور لسانی عناصر چاہتے تھے کہ ملت جعفریہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کریں، علامہ امین شہیدی

کچھ سازشی اور لسانی عناصر چاہتے تھے کہ ملت جعفریہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کریں، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے ملک بھر میں تمام شیعہ علماء اور اکابرین کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ملت جعفریہ پاکستان ایک جان اور ایک قلب کی مانند ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں شیعہ علماء، عمائدین اور اکابرین نے ایک لسانی جماعت کی جانب سے پیدا کی جانی والی غلط فہمیوں کا منہ توڑ جواب دیا اور ملت جعفریہ میں تقسیم کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد کئے جانے والے تمام فیصلہ جات جن میں شہداء کے لواحقین کی مرضی شامل تھی ان پر عمل کیا گیا اور ملت جعفریہ پاکستان کے علماء اور اکابرین نے ان فیصلوں کی بھرپور حمایت کرکے اپنا دینی و اخلاقی فریضہ انجام دیا ہے۔

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ کچھ سازشی اور لسانی عناصر چاہتے تھے کہ وہ ملت جعفریہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کریں لیکں ملت جعفریہ کے علماء اور اکابرین امتحان کی اس سخت گھڑی میں کامیاب رہے اور دشمن اسلام و پاکستان کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کے علماء اور اکابرین لائق تحسین ہیں کہ جنہوں نے ملت کے اتحاد کو قائم و دائم رکھا اور سانحہ کوئٹہ کے بعد کئے جانے والے تمام فیصلوں پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی دھرنے جاری تھے جبکہ حکومتی وفد کے ساتھ ہونے والے کامیاب مذاکرات اور مطالبات کی منظوری کے بعد علامہ امین شہیدی نے اعلان کیا تھا کہ شہداء کی تدفین کے بعد ملک بھر میں احتجاجی دھرنے ختم کر دئیے جائیں گے تاہم اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما الطاف حسین نے اپنے ایک بیان کے ذریعے ملت جعفریہ کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد ملک بھر میں شیعہ علماء اور عمائدین الطاف حسین کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے تھے اور علامہ امین شہیدی کے فیصلوں پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 242240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش