0
Sunday 24 Feb 2013 16:38

مشرقی افغانستان میں تین خودکش حملوں میں دو انٹیلی جنس افسر ہلاک ہوگئے

مشرقی افغانستان میں تین خودکش حملوں میں دو انٹیلی جنس افسر ہلاک ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ مشرقی افغانستان میں تین خودکش حملوں میں دو انٹیلی جنس افسر ہلاک ہوگئے۔ خودکش حملہ صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں ہوا۔ صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کی عمارت کے گیٹ پر کئے جانے والے اس حملے میں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔ اس سے قبل مشرقی صوبے لوگار میں پولیس چیک پوسٹ پر ایک حملہ آور نے بارود سے بھری وین دھماکے سے اڑا دی، جس سے تین پولیس افسران زخمی ہوگئے۔ ادھر افغان دارالحکومت کابل کے غیر ملکی سفارتخانوں والے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک موٹر گاڑی میں بیٹھے ایک خودکش حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، جس کے بعد حملہ آور کی گاڑی میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 242243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش