0
Sunday 24 Feb 2013 22:47
مولانا فضل الرحمان نے امریکہ کے سامنے پسپائی اختیار کی، مولانا عبدالقادر لونی

لوٹ مار کرکے دولت جمع کرنے والے علماء کردار سے عاری ہیں، مولانا عصمت اللہ

لوٹ مار کرکے دولت جمع کرنے والے علماء کردار سے عاری ہیں، مولانا عصمت اللہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (نظریاتی) کے امیر اور رکن قومی اسمبلی مولانا عصمت اللہ نے کہا ہے کہ سیاست میں لوٹ مار کرکے دولت جمع کرنے والے علماء کردار سے عاری ہیں۔ پشاور میں تحریک آزادی کے رہنماء مولانا عبدالرحیم پوپلزئی کی یاد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب اور بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علمائے کرام کا یہ وطیرہ نہیں کہ وہ سیاست میں کرپشن اور عیاشی کریں۔ اس موقع پر جے یو آئی نظریاتی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالقادر لونی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے امریکہ کے سامنے پسپائی اختیار کی اور ان کی جمعیت نے کرپشن اور لوٹ مار سے اسلام اور علماء کو بدنام کیا، لوگ ان سے بیزار ہوچکے ہیں۔ اسی لئے مولانا عبدالرحیم پوپلزئی جیسے اکابر کے کردار کو زندہ رکھنے کے لئے جمعیت علمائے اسلام نظریاتی قائم کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے قوم کو بدامنی مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔ حکومت ہر طریقہ سے ناکام ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 242300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش