0
Sunday 24 Feb 2013 23:10

مذاکرات کیلئے فوج اور طالبان سیز فائر کریں، حاجی عدیل

مذاکرات کیلئے فوج اور طالبان سیز فائر کریں، حاجی عدیل
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر سینیٹر حاجی محمد عدیل نے کہا ہے کہ امن کے قیام کی خاطر طالبان کو اپنے شہداء کا خون معاف کرنے کیلئے تیار ہیں، طالبان اور فوج سے اپیل ہے کہ بات چیت کیلئے دونوں سیز فائر کردیں۔ پشاور میں صحافیوں کیساتھ گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے فضل الرحمان، نواز شریف اور منور حسن کو حکومت کا ضمانتی بننے کا کہا ہے، طالبان کا ضمانتی کون ہوگا یہ اپنی جگہ ایک سوال ہے۔ نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے حاجی عدیل نے کہا کہ بہاولپور جنوبی پنجاب سے متعلق پیش کئے گئے بل کے پیرا گراف نمبر 1 سے اختلاف ہے، بل کے پیراگراف کے تحت کسی بھی صوبے کی حدود کو کم یا زیادہ کیا جاسکتاہے، یہ بہت خطرناک ہے۔ ہم اس پیراگراف کو نہیں مانتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیرا گراف کو مان لیا تو سندھ میں ایم کیو ایم کراچی اور حیدر آباد کو الگ کردے گی۔
خبر کا کوڈ : 242301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش