0
Monday 25 Feb 2013 15:12

متحدہ اور پیپلز پارٹی دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، اسد اللہ بھٹو

متحدہ اور پیپلز پارٹی دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، اسد اللہ بھٹو
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر و سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ متحدہ اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کیخلاف بیانات کے ذریعہ نفرت کی سیاست کر رہی ہیں، پانچ سالہ مایوس کن کارکردگی سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے ایم کیو ایم اپوزیشن اور پیپلز پارٹی حکومتی پارٹی کا کردار ادا کر رہی ہیں ورنہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فقیرا گوٹھ میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے یونس بارائی، سید قطب و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ اسد اللہ بھٹو نے مزید کہا کہ کراچی میں بھتہ خوری اور دہشتگردی عوام و تاجروں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے لیکن پی پی اور متحدہ اپنے پانچ سالہ دور میں اس ناسور کو ختم کرنے میں ناکام رہی بلکہ مفاہمتی سیاست کے ذریعے نامور دہشتگردوں کو رہا کیا، اب اپنے سیاہ دور سے توجہ ہٹانے کیلئے پی پی نے حکومتی اور ایم کیو ایم نے اپوزیشن کے کردار کا ڈرامہ رچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں کے فلاحی پلاٹوں و پارکوں اور مضافاتی گوٹھوں کے سرکاری زمینوں پر قبضہ کرکے فروخت کرنا دونوں اتحادیوں کا وطیرہ رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فقیرا گوٹھ کے عوام کو مالکانہ حقوق اور قبرستان پر قبضہ ختم کیا جائے۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے یونس بارائی نے کہا کہ فقیرا گوٹھ کو بچانے میں نعمت اللہ خان، الخدمت کے ناظمین اور جماعت اسلامی کے ایم این اے اسداللہ بھٹو اور ایم پی اے نے بڑا اہم کردار ادا کیا۔ سید قطب احمد نے کہا کہ حکمران اتحاد کی پانچ سالہ مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے عوام ان سے بیزار ہیں، آئندہ انتخابات میں عوام نے جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب کیا تو ان کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 242427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش