QR CodeQR Code

دہری شہریت کا حامل شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا، الیکشن کمیشن

25 Feb 2013 19:58

اسلام ٹائمز: درخواست کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ آئین میں یہ بات درج ہے کہ پارلیمنٹ کی رکنیت کیلئے نااہل پارٹی عہدہ بھی نہیں رکھ سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے طاہرالقادری کی دہری شہریت سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار انجینیئر جمیل ملک نے موقف اختیار کیا کہ دہری شہریت رکھنے والا پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا، طاہرالقادری نے اسلام آباد لانگ مارچ پر دستخط کس حیثیت میں کئے۔ سماعت کے دوارن ریمارکس دیتے ہوئے ممبر الیکشن کمیشن پنجاب جسٹس رئٹائرڈ ریاض کیانی نے کہا کہ پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002ء میں اس حوالے سے واضح قوانین ہیں، آئین میں یہ بات درج ہے کہ پارلیمنٹ کی رکنیت کیلئے نااہل شخص پارٹی عہدہ بھی نہیں رکھ سکتا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ طاہرالقادری نے پارٹی عہدہ چھوڑ دیا ہے، وہ پاکستان عوامی تحریک کے نہیںِ مہناج القرآن کے چئیرمین ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ طاہرالقادری نے پارٹی عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ کمیشن نے درخواست گزار کو ہدایت کی طاہرالقادری پارٹی عہدہ چھوڑ چکے ہیں آپ درخواست واپس لے لیں، جس پر کمیونسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے و الے انجینئر جمیل ملک نے اپنی درخواست واپس لے لی۔


خبر کا کوڈ: 242454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/242454/دہری-شہریت-کا-حامل-شخص-پارٹی-عہدہ-نہیں-رکھ-سکتا-الیکشن-کمیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org