QR CodeQR Code

متحدہ مجلس مشاورت کا مقبوضہ کشمیر کے لئے 4 روزہ احتجاجی کلینڈر مشتہر

25 Feb 2013 22:12

اسلام ٹائمز: اجلاس میں عوام الناس سے گذارش کی گئی کہ اس احتجاجی کلینڈر پر من و عن عمل کر کے اس کو کامیاب بنایا جائے اور ان دو محسنان کشمیر کے احسانوں کی حق ادائیگی کی کوشش کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ فورم ’’متحدہ مجلس مشاورت‘‘ نے پہلا 4 روزہ احتجاجی کلینڈر جاری کرتے ہوئے عوام سے افضل گورو کی میت اور مقبول بٹ کے باقیات کی واپسی کے حق میں آواز بلند کرنے کی اپیل کی، یکم مارچ بروز جمعتہ المبارک کو مکمل ہڑتال کی کال دیتے ہوئے مذکورہ مجلس نے احتجاج کے دوران ہم کیا چاہتے آزادی، شہداء کی جسد واپس کرو اور نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعرے بلند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 مارچ کو عوام جمعہ کی ہڑتال کے بدلے اپنی کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھیں گے، تفصیلات کے مطابق مورخہ 25 فروری 2013ء کو ریاست جموں و کشمیر کے تحریک مزاحمت کی تمام نمائندہ جماعتوں کا ایک اجلاس متحدہ مجلس مشاورت کے بینر یا پرچم تلے منعقد ہوا جس میں حال میں بھارت کی طرف سے پھانسی پر چڑھائے گئے شہید محمد افضل گورو کی جسد خاکی اور 1984ء میں پھانسی پر چڑھائے گئے شہید مقبول بٹ کی باقیات کی حصولیابی کیلئے ایک منظم عوامی تحریک و احتجاجی پروگرام تشکیل دئیے جانے پر غور ہوا۔
 
اجلاس میں کل جماعتی حریت کانفرنس (گ)، حریت کانفرنس (م)، جے کے ایل ایف، بار ایسوسی ایشن، جماعت اسلامی اور دختران ملت کے نمائندگان نے شرکت کرتے ہوئے اتوار 3 مارچ تک کیلئے احتجاجی پروگراموں کا خاکہ جاری کیا، اجلاس میں عوام الناس سے گذارش کی گئی کہ اس احتجاجی کلینڈر پر من و عن عمل کر کے اس کو کامیاب بنایا جائے اور ان دو محسنان کشمیر کے احسانوں کی حق ادائیگی کی کوشش کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 242461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/242461/متحدہ-مجلس-مشاورت-کا-مقبوضہ-کشمیر-کے-لئے-4-روزہ-احتجاجی-کلینڈر-مشتہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org