0
Monday 25 Feb 2013 22:35

شکارپور درگاہ میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، گدی نشین سمیت متعدد زخمی

شکارپور درگاہ میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، گدی نشین سمیت متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ شکارپور میں درگاہ غلام حسین شاہ کے احاطے میں دھماکے سے تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد اندروں سندھ کئی شہروں میں دھرنے دیئے گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے درگاہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق شکار پور کی تحصیل لکھ غلام شاہ میں درگاہ حاجن شاہ ماڑی کے احاطے میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور درگاہ کے گدی نشین سید حاجن شاہ سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ایس ایس پی کے مطابق حاجن شاہ ماڑی کے احاطے میں زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں اور ریسکیو کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ مقامی لوگ اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق عینی شاہد کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص درگاہ کے اندر ایک تھیلا رکھ کر فرار ہوا جس کے بعد زور دار دھماکہ ہوا۔  دھماکے وقت درگاہ پر حاضری کے لئے آئے درجنوں افراد موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 242477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش