QR CodeQR Code

حکومت مسلح باغیوں سمیت تمام مخالفین سے مذاکرات پر تیار ہے، ولید المعلم

25 Feb 2013 23:58

اسلام ٹائمز: ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں شام کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام کی حکومت ملکی میں جاری ناامنی کے خاتمہ کیلئے سب مخالفین کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے سوموار کے روز ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ہم ہر اس شخص سے جو بات چیت کرنا چاہتا ہے، مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ شامی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حتی ان افراد سے بھی مذاکرات کے لئے تیار ہیں جو مسلح ہیں۔ ولید المعلم نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ خونریزی کے ذریعے اصلاحات نافذ نہیں کی جاسکتیں، بلکہ ایسا صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں شامی حکومت سے کہا کہ وہ اپنے مخالفین سے مذاکرات کرے، سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ اس وقت شام ایک دو راہے پر کھڑا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ شام کے بارے میں روس کا موقف چند افراد کی حمایت پر مبنی نہیں ہے، بلکہ یہ شامی عوام کے بہتر مستقبل کے حوالے سے استوار ہے۔

شام میں مارچ 2011ء سے ناامنی اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شام کی سکیورٹی فورسز کی ایک بڑی تعداد سمیت ہزار عام شہری اس ناامنی کے نتیجے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
شام کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں جاری اس ناامنی کے پیچھے بیرونی ممالک کا ہاتھ ہے، اور ایسی بہت ساری رپورٹس موجود ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ شام میں حکومت کے خلاف لڑنے والے بہت سے مسلح باغیوں کا تعلق بیرونی ممالک سے ہے۔ انسانی حقوق کی بہت سی بین الاقوامی تنظیمیں بھی ان بیرونی حمایت یافتہ مسلح باغیوں پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام لگا چکی ہیں۔ شام مخالف مغربی طاقتیں کئی بار شامی صدر بشار الاسد سے حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کر چکی ہیں، لیکن چین اور روس کی جانب سے ہمیشہ مغربی ممالک کے اس مطالبے کی مخالفت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 242505

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/242505/حکومت-مسلح-باغیوں-سمیت-تمام-مخالفین-سے-مذاکرات-پر-تیار-ہے-ولید-المعلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org