0
Tuesday 26 Feb 2013 00:30

عالمی برادری ایران کی جامع تجاویز پر گروپ 1+5 کے تعمیری اور منطقی جواب کی منتظر ہے، سعید جلیلی

عالمی برادری ایران کی جامع تجاویز پر گروپ 1+5 کے تعمیری اور منطقی جواب کی منتظر ہے، سعید جلیلی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی اعلٰی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر سعید جلیلی نے قزاقستان کے دارالحکومت آلماتی میں صدر نور سلطان نظر بایوف سے ملاقات میں کہا کہ عالمی برادری کو ماسکو اجلاس میں ایران کی طرف سے پیش کی جانے والی جامع تجاویز کے بارے میں گروپ 1+5 کے تعمیری، منطقی اور قابل عمل جواب کا انتظار ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا خواہاں ہے۔ ڈاکٹر سعید جلیلی کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک ان ہتھیاروں کے دباؤ میں ایرانی قوم کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول اور اس سے استفادے کے مسلمہ حق سے محروم نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اپنے جائز اور مسلمہ حقوق سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گی۔ 

سعید جلیلی نے ایرانی قوم پر غیر ضروری دباؤ کو بعض ممالک کی غلط پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم این پی ٹی کے عالمی معاہدے کے تحت پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کی ایران کے ایٹمی پروگرام پر مکمل نگرانی بھی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی واضح صورتحال میں ایران پر دباؤ بالکل غلط اور جابرانہ پالیسی کا حصہ ہے۔ ڈاکٹر جلیلی نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کسی بھی جابر حکومت کے سامنے اپنے حقوق کا بھرپور دفاع کرے گی۔ اس ملاقات میں قزاقستان کے صدر نے عالم اسلام میں اتحاد اور باہمی تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ قزاقستان ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی عدم پھپلاو کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط کرنے والے اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے رکن ہر ملک کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ کا حق حاصل ہے اور ایران کو اس حق سے کوئی محروم نہیں کرسکتا۔
خبر کا کوڈ : 242510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش