QR CodeQR Code

کراچی اور کوئٹہ میں لاشوں کے میدان سج گئے، حکمران چین کی نیند سورہے ہیں، ظفر جمال بلوچ

26 Feb 2013 10:34

اسلام ٹائمز: استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے رہنماء جماعت اسلامی نے کہا کہ نااہل حکمران ٹولے نے وطن عزیز کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ناظم انتخابات ظفر جمال بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ نااہل حکمران ٹولے نے وطن عزیز کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹیڈیم روڈ پر جماعت اسلامی سرکل لورہ کے زیر اہتمام پی کے 48 کے امیدوار عبدالرزاق عباسی کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لورہ اکسیر احمد عباسی، محمد فیاض چوہدری اور رضا محمد چوہدری بھی موجود تھے۔ ظفر جمال بلوچ نے کہا کہ کرپشن، رشوت اور سفارش کے ساٹھ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ امن و امان کی صورت حال انتہائی خراب ہے۔ کراچی اور کوئٹہ میں لاشوں کے میدان سج رہے ہیں اور حکمران چین کی نیند سورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی امانتدار قیادت ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لا سکتی ہے۔ عبدالرزاق عباسی نے کہا کہ اتنا بڑا اجتماع اس بات کا مظہر ہے کہ اہلیان لورہ نے جماعت اسلامی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔آہندہ انتخابات میں جماعت اسلامی ایک بڑی قوت بن کر ابھر ے گی۔


خبر کا کوڈ: 242554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/242554/کراچی-اور-کوئٹہ-میں-لاشوں-کے-میدان-سج-گئے-حکمران-چین-کی-نیند-سورہے-ہیں-ظفر-جمال-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org