0
Tuesday 26 Feb 2013 22:40

اب بھی الیکشن ملتوی کرانے کی سازشیں جاری ہیں، منور حسن

اب بھی الیکشن ملتوی کرانے کی سازشیں جاری ہیں، منور حسن
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کے لئے انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے جماعت اسلامی نے اپنی مشاورت اور ہوم ورک کو مکمل کر لیا ہے۔ الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد اپنے فیصلوں کا اعلان کریں گے۔ اب بھی الیکشن ملتوی کرانے کی سازشیں جاری ہیں۔ ان کو ناکام بنانے کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔ منگل کو اوکاڑہ پریس کلب کے ارکان سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ ایک طرف انتخابات ملتوی کروانے کی اگر سازشیں ہو رہی ہیں تو دوسری طرف ان سازشوں کو ناکام بنانے کی کوششوں کو بھی جاری رہنا چاہیے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو یقین آنا شروع ہو گیا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل ہونگی۔ نگران حکومت بنے گی اور انتخابات ہو نگے۔ اس حوالے سے دو ٹوک اعلان حکومت کی طرف سے کیا جا نا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں قیام امن کیلئے جتنی بھی کانفرنسیں کریں گی وہ پرائیویٹ سیکٹر میں کی جانیوالی کوششیں ہیں۔ جے یو آئی (ف) کی اے پی سی بھی انہی کوششوں کا حصہ ہے۔ جو حکومت کو توجہ دلانے کیلئے ہے۔ قیام امن کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے اور وہ یہ ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 242721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش