QR CodeQR Code

پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ، اراکین پنجاب اسمبلی کا جشن

27 Feb 2013 01:44

اسلام ٹائمز: راجہ ریاض نے کہا کہ صدر مملکت نے امریکہ اور دیگر ممالک کے دباو کو قبول نہ کرتے ہوئے پاکستان کے دیرینہ وفادار دوست ممالک ایران اور چین کے ساتھ معاہدے کرکے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی خوشی میں پیپلز پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی نے خوب بھنگڑے ڈال کر جشن منایا۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد نے دوسرے رہنماوں کے سات مل کر خوب بینڈ باجوں پر رقص کیا، اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ خوشی کے اس جشن میں خواتین بھی پیچھے نہ رہ سکیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے صدر آصف علی زرداری کی طرف سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے اور گوادر بندرگاہ چین کے حوالے کرنے کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے امریکہ اور دیگر ممالک کے دباو کو قبول نہ کرتے ہوئے پاکستان کے دیرینہ وفادار دوست ممالک ایران اور چین کے ساتھ معاہدے کرکے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس پائپ لائن سے پاکستان میں بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا۔ صنعتی شعبے اور گھریلو صارفین کی ضروریات پوری ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 242760

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/242760/پاک-ایران-گیس-پائپ-لائن-معاہدہ-اراکین-پنجاب-اسمبلی-کا-جشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org