QR CodeQR Code

بھارت افغانستان میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کر رہا ہے، چک ہیگل

27 Feb 2013 01:28

اسلام ٹائمز: ادھر بھارت نے نامزد امریکی وزیر دفاع کے بیانات کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بھارت اپنے ہمسائیہ ممالک میں امن، ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نامزد امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت افغانستان میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کر رہا ہے۔ نامزد امریکی وزیر دفاع کی 2011ء میں کی گئی ایک اہم تقریر منظر عام پر آگئی ہے، جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت، افغانستان میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کر رہا ہے، جس سے پاکستان کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارت افغان محاذ کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ چیک ہیگل کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے افغانستان کو پاکستان کے خلاف سیکنڈ فرنٹ کی صورت استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف پاکستان میں دہشتگردی بڑھی ہے بلکہ اس کے مسائل میں بھی بےپناہ اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کی سپورٹ کو کئی پیرائے میں دیکھا جاسکتا ہے، کیونکہ گذشتہ کچھ عرصہ سے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بگاڑ پیدا ہوچکا ہے۔ دوسری جانب بھارت نے امریکی صدر باراک اوبامہ کی جانب سے نامزد وزیر دفاع چیک ہیگل کے بیانات کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بھارت اپنے ہمسائیہ ممالک میں امن، ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔


خبر کا کوڈ: 242769

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/242769/بھارت-افغانستان-میں-دہشتگردوں-کی-مالی-معاونت-کر-رہا-ہے-چک-ہیگل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org