QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کا امن خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، عثمان ذکریا

27 Feb 2013 21:00

اسلام ٹائمز: آئی جی پی گلگت بلتستان نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان میں قیام امن کے لئے عوام کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان عثمان ذکریا نے دورہ خپلو کے موقع پر اپنے ایک خطاب میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا امن خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے اور ان کاموں میں مقامی لوگ گرفتار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لئے عوام کی طرف سے تعاون بہت ضروری ہے۔ عوامی تعاون کے بغیر انتظامیہ  کسی صورت امن قائم نہیں کرسکتی۔ قیام امن میں امن کمیٹی اور مساجد بورڈ کا کردار بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن کے حوالے سے ضلع گنگچھے مثالی خطہ ہے۔ آئی جی پی گلگت بلتستان عثمان ذکریا نے کہا کہ گلگت بلتستان میں قیام امن کے لئے عوام کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگی۔ اس وقت گلگت بلتستان کا امن و امان خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے لیکن مقامی لوگ ان کاموں میں استعمال ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 242937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/242937/گلگت-بلتستان-کا-امن-خراب-کرنے-میں-بیرونی-ہاتھ-ملوث-ہے-عثمان-ذکریا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org