0
Wednesday 27 Feb 2013 18:45

الیکشن بروقت نہ ہوئے تو ملک خانہ جنگی کی لپیٹ میں آسکتا ہے، ساجد میر

الیکشن بروقت نہ ہوئے تو ملک خانہ جنگی کی لپیٹ میں آسکتا ہے، ساجد میر
اسلام ٹائمز ۔ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا ملک کو بھارت کی غلامی میں دھکیلنے کے مترادف ہے، پیپلزپارٹی کی ہٹ دھرمیوں کی وجہ سے ملک کے حالات خراب ہوچکے ہیں۔ موجودہ حکمران ریکارڈ کرپشن کرکے اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں جبکہ عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں ملا۔ ان خیالات کا اظہارجمعیت اہلحدیث کے مرکزی امیروسینیٹر پروفیسرساجد میر نے جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس کے تنظیمی کارکنان سے مرکز ابن القاسم ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ساجد میر نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی غلط داخلہ وخارجہ پالیسیوں کے باعث پاکستان کو بدامنی اور دہشت گردی جیسے بدترین حالات کاسامنا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر الیکشن بروقت نہ ہوئے تو ملک خانہ جنگی کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔ اجلاس سے شیخ محمد شریف چنگوانی اور علامہ عنایت اللہ رحمانی نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پر قاری عطاء اللہ، محمد ادریس ضیائ، سیف اللہ عابد، ابتسام الحق سمیت دیگر تنظیمی افراد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 242951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش