QR CodeQR Code

دی نیوز کے صحافی ملک ممتاز کے قتل پر تحریک انصاف کی جانب سے اظہار تعزیت

27 Feb 2013 22:23

اسلام ٹائمز: پاکستان میں سال ہا سال سے صحافیوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے پہلے پاکستان میں 2012ء میں 16 صحافیوں کو قتل کیا گیا تھا اور 2011ء میں 12 صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری اطلاعات عدنان رندھاوا نے دی نیوز کے صحافی ملک ممتاز کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں 2013ء میں ملک ممتاز پانچویں صحافی ہیں جنکو قتل کیا گیا ہے۔ پاکستان میں سال ہا سال سے صحافیوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے پہلے پاکستان میں 2012ء میں 16 صحافیوں کو قتل کیا گیا تھا اور 2011ء میں 12 صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ افسوس کی بات ہے کہ پانچ سالہ جمہوری دورِ حکومت بھی صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت پاکستان کو صحافیوں کیلئے ایک محفوظ ملک بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 242997

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/242997/دی-نیوز-کے-صحافی-ملک-ممتاز-قتل-پر-تحریک-انصاف-کی-جانب-سے-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org