0
Friday 23 Apr 2010 19:47

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا خطرہ ہے،امریکا

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا خطرہ ہے،امریکا
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی کمیشن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا خطرہ ہے۔ اتفاقی جنگ کو روکنے کیلئے دونوں ممالک اقدامات کریں۔ امریکہ کے جوہری عدم پھیلاؤ کمیشن کے سربراہ باب گراہم نے کانگریس میں بیان کے دوران بتایا کہ سرد جنگ کے دوران روس اور امریکا نے اتفاقی ایٹمی جنگ سے بچنے کیلئے ہاٹ لائن قائم کرنے کے ساتھ کئی اقدامات کئے تھے۔جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایسا کچھ نہیں۔
بوب گراہم کا کہنا تھا کہ کشمیر یا کسی اور تنازعے پر اسلام آباد اور نئی دہلی میں کسی بھی وقت جنگ چھڑنے کے خدشہ ہے۔جنگ کی صورت میں ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔بوب گراہم کا کہنا تھا کہ ایٹمی جنگ سے بچنے کیلئے پاکستان اور بھارت کو ہاٹ لائن قائم کرنے سمیت کئی اقدامات کرنا ہوں گے۔بوب گراہم کا کہنا تھا کہ اتفاقی جنگ سے بچنے کیلئے بھارت اور چین نے ایسے اقدامات کئے ہیں،جو قابل تعریف ہیں۔


Share on Facebook

خبر کا کوڈ : 24301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش