QR CodeQR Code

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا خطرہ ہے،امریکا

23 Apr 2010 19:47

اسلام ٹائمز:امریکہ کے جوہری عدم پھیلاؤ کمیشن کے سربراہ بوب گراہم کا کہنا تھا کہ کشمیر یا کسی اور تنازعے پر اسلام آباد اور نئی دہلی میں کسی بھی وقت جنگ چھڑنے کے خدشہ ہے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی کمیشن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا خطرہ ہے۔ اتفاقی جنگ کو روکنے کیلئے دونوں ممالک اقدامات کریں۔ امریکہ کے جوہری عدم پھیلاؤ کمیشن کے سربراہ باب گراہم نے کانگریس میں بیان کے دوران بتایا کہ سرد جنگ کے دوران روس اور امریکا نے اتفاقی ایٹمی جنگ سے بچنے کیلئے ہاٹ لائن قائم کرنے کے ساتھ کئی اقدامات کئے تھے۔جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایسا کچھ نہیں۔
بوب گراہم کا کہنا تھا کہ کشمیر یا کسی اور تنازعے پر اسلام آباد اور نئی دہلی میں کسی بھی وقت جنگ چھڑنے کے خدشہ ہے۔جنگ کی صورت میں ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔بوب گراہم کا کہنا تھا کہ ایٹمی جنگ سے بچنے کیلئے پاکستان اور بھارت کو ہاٹ لائن قائم کرنے سمیت کئی اقدامات کرنا ہوں گے۔بوب گراہم کا کہنا تھا کہ اتفاقی جنگ سے بچنے کیلئے بھارت اور چین نے ایسے اقدامات کئے ہیں،جو قابل تعریف ہیں۔


Share on Facebook


خبر کا کوڈ: 24301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/24301/پاکستان-اور-بھارت-کے-درمیان-ایٹمی-جنگ-کا-خطرہ-ہے-امریکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org