0
Friday 23 Apr 2010 20:00

شمالی وزیرستان،فوجی قافلے پر حملہ،کیپٹن سمیت 7 اہلکار شہید،16 زخمی

شمالی وزیرستان،فوجی قافلے پر حملہ،کیپٹن سمیت 7 اہلکار شہید،16 زخمی
میرانشاہ،اورکزئی ایجنسی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان میں تحصیل دتہ خیل کے علاقے بویا میں فوجی قافلے پر شدت پسندوں کے حملے میں 2 افسران سمیت 7 فوجی شہید اور 16 زخمی ہو گئے جبکہ لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے فیروز خیل میں شدت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 15 جنگجو ہلاک اور 6زخمی ہو گئے جبکہ ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی قافلہ میران شاہ سے دتہ خیل جا رہا تھا کہ دہشت گردوں نے حملہ کر دیا،شہید ہونیوالوں میں ایک آفیسر اور ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر بھی شامل ہے۔شدت پسندوں کے حملے میں 16 اہلکار زخمی بھی ہوئے،جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، زخمیوں کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ 
دوسری جانب امیر شمالی وزیرستان حافظ گل بہادر شوری نے کہا کہ 2 بچوں کی ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے فوجی قافلے پر حملہ کیا،یہ واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے،لیکن اس کے باوجود وزیرستان میں ہونے والا امن معاہدہ برقرار ہے،سیکورٹی کو چاہئے کہ وہ عام شہریوں پر فائرنگ سے گریز کرے۔
ادھر جنوبی وزیرستان میں جناتا کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی ساختہ مشین گن وکرس بھاری تعداد میں برآمد ہوئی،جن میں 3خودکش جیکٹس،7 بارودی سرنگیں اور بارودی مواد برآمد شامل ہیں۔جبکہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 6 شدت پسند بھی مارے گئے۔اپر اورکزئی ایجنسی میں شرپسندوں نے گرلز اسکول کی عمارت بارودی مواد سے تباہ کر دی۔ 

خبر کا کوڈ : 24302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش