QR CodeQR Code

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام 3 روزہ سکاوٹنگ کیمپ اور شعبہ جاتی ورکشاپ اختتام پذیر

28 Feb 2013 01:28

اسلام ٹائمز: علی جعفری نے امامیہ اسکائوٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے استحکام اور اسلام کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور امن کا پیغام لے کر اتحاد بین المسلمین کے تحفظ کیلئے کام کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام تین روزہ اسکاؤٹنگ کیمپ اور شعبہ جاتی ورکشاپ اختتام پزیر ہوگئی۔ بعنوان "احیائے ثقافت اسلامی و بیداری نوجوانان اسکاؤٹنگ کیمپ اور شعبہ جاتی ورکشاپ" کا انعقاد کچئی جمران ہنگو میں ہوا۔ جس کا مقصد طلباء کو ورزش کی اہمیت سے روشناس کروانا، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے پر ابتدائی طبی امداد اور دیگر اسکائوٹنگ تربیت کے علاوہ تنظیمی شعبہ جاتی اُمور کی انجام دہی سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ ورکشاپ میں پشاور، کوہاٹ اور ہنگو کے تمام یونٹس کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈویژنل ممبران، سینئرز، مرکزی نمائندوں اور علماء کرام نے خصوصی شرکت کی۔ ورکشاپ میں طلباء نے تقریری مقابلہ جات، حمد و نعت، منقبت اور سبق آموز خاکے پیش کئے اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ ورکشاپ کے اختتام پر اسسٹنٹ چیف اسکاوٹ علی جعفری نے امامیہ اسکائوٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے استحکام اور اسلام کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور امن کا پیغام لے کر اتحاد بین المسلمین کے تحفظ کیلئے کام کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 243028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/243028/آئی-ایس-او-پشاور-ڈویژن-کے-زیر-اہتمام-3-روزہ-سکاوٹنگ-کیمپ-اور-شعبہ-جاتی-ورکشاپ-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org