0
Thursday 28 Feb 2013 22:24

حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گی، محمد موسیٰ خان

حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گی، محمد موسیٰ خان
اسلام ٹائمز۔ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلع استور کے نائب صدر محمد موسی خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت کے مطابق حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے مقامی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں اور عوام دوست منصوبوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کو صوبائی تشخص ہی نہیں دی بلکہ تعمیر و ترقی سے  بھی ہمکنار کیا ہے۔ حکومت عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے نہایت سنجیدہ ہے اور اپنی کوشش جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 243055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش